شادی شدہ شخص کا اپنی بہن کو شہوت سے چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم
سوال
اگر کوئی شادی شدہ بندہ اپنی بہن کو شہوت کی نیت سے ہاتھ لگاۓ تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اپنی بہن کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگانا انتہائی گناہ کا کام ہے ، مذکورہ شخص کو خوب توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ ایسا موقع ہی نہ آنے دے کہ اس طرح کی صورت پیش آئے اور آئندہ کے لیے خوب احتیاط کرے اور اکیلے اپنی بہن کے ساتھ ملاقات نہ کرے۔ تاہم اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200235
تاریخ19-01-2021

