ناپاکی کی وجہ سے احرام تبدیل کرنا
سوال
کیا احرام کی حالت میں کپڑے نا پاک ہو جائیں تو تبدیل کر سکتے ہیں؟
جواب
احرام کی حالت میں اگر احرام کی چادر ناپاک ہوجائے تو احرام کی چادر کو تبدیل کرسکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ دورانِ احرام (یعنی عمرہ یا حج ادا کرنے سے پہلے درمیان میں چادر تبدیل کرنے کی نوبت آجائے تو) نئی چادر لیتے ہوئے اس پر خوش بو لگانے کی اسی طرح خوش بو لگی ہوئی نئی چادر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200223
تاریخ18-01-2021

