بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اولاد کی پیدائش سے پہلے سمیع نام رکھنے کی نیت کرنا

سوال

اولاد کی امید لگنے سے پہلے یہ نیت کی تھی کہ اگر بیٹا ہواتواللہ پاک کا نام "سمیع"  اپنے بیٹے کا نام رکھوں گا۔ اب اللہ پاک نے بیٹا عطا کیا،  کیا اب  "سمیع"  نام ہی رکھنا  چاہیے یا  کوئی اور  بھی نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  بچے کے لیے کوئی دوسرا نام تجویز  کرسکتے ہیں،نیز "سمیع" اللہ تعالیٰ کے ان صفاتی ناموں میں سے ہے جن کا استعمال بندوں کے لیے بھی جائز ہے، لہٰذا "سمیع" نام رکھنا بھی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200214
تاریخ18-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں