بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منگنی بار بار ٹوٹنے کا حل

سوال

 میری دو بار منگنی ٹوٹ چکی ہے،  اب میرے لیے کوئی رشتہ نہیں آتا اور اگر کوئی آنے کو کہتا ہے تب بھی لوگ نہیں آتے ۔ کوئی حل بتا دیں!

جواب

رشتے کے سلسلے میں دین داری اور اخلاق کو ترجیح دینی چاہیے، دنیاوی اعتبار سے طرزِ زندگی کی بہتری کے ساتھ دینی ترقی اور اعمال پر استقامت اور آسانی جس رشتے میں ہو اس کی دعا کرنی چاہیے۔صدقِ دل سے نمازوں کے بعداورتہجد و غروب کے وقت دعا مانگیں، اور صلاۃ الحاجات کا اہتمام کریں۔ نیز  درج ذیل معمولات میں سے کسی ایک یا چند کا اہتمام کیجیے:

1- نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)

2- { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد کرے۔

3- نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے:

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَکَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“۔

4- صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

5- فجر کی نماز کے بعد  اس آیتِ  مبارکہ کو ۱۰۰ دفعہ (اول وآضر درود شریف کے ساتھ) پڑھیں:

(إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ)

ان اعمال کا اہتمام فرمائیں گی تو ان شاء اللہ  اچھا اور پائیدار رشتہ میسر آجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200142
تاریخ17-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں