پتھر پر تیمم کرنا
سوال
اگر پتھر پرگرد غبار نہ ہو تو اس پر تیمم صحیح ہے یا گرد غبار ضروری ہے؟
جواب
پتھر پر غبار ہو یا نہ ہو، دونوں صورتوں میں اس پر تیمم کرنا جائز ہے ۔
فتاوی ھندیہ(27/1):
"و بالحجر عليه غبار أو لم يكن بأن كان مغسولًا أو أملس مدقوقًا أو غير مدقوق، كذا في فتاوى قاضي خان، وبالطين الأحمر والأسود والأبيض. "
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144206200128
تاریخ17-01-2021

