بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

Emoji ارسال کرنا

سوال

ہاتھ  کی انگلیوں ،  سر  یا ہاتھ  یا اس کے علاوہ شکلوں کی ایموجیز ارسال کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

موبائل کی مختلف ایپلی کیشنز  میں دی گئی جان دار  کی تصویر یا کارٹون یا چہرے کی ترجمانی پر مشتمل  ’’ایموجی ‘‘  کی سہولت استعمال کرنا ممنوع ہے؛ لہٰذا انہیں ارسال کرنے سے سے اجتناب ضروری ہے۔

البتہ اگر  سر کے علاوہ صرف ہاتھ   وغیرہ کے اشارے ہوں  اور ان ہاتھ کے اشاروں کے کوئی غلط معنی معروف نہ ہو ں تو ایسے اشارے بھیجنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

موبائل پر بھیجی جانے والی اسمائلیز یا ایموجیز کا حکم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200124
تاریخ17-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں