مسجد یا مسجد کے صحن میں جنازے کی نماز ادا کرنا
سوال
مسجد کے اندر یا مسجد کے صحن میں نماز جنازہ ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب
کسی عذر کے بغیر مسجد کے اندر یا مسجد کے صحن میں جنازے کی نماز اداکرنا مکروہ ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا معمول یہی تھا کہ نمازِ جنازہ مسجد سے باہر کھلی جگہ میں ادا فرماتے تھے۔ البتہ اگر کوئی عذر ہو مثلاً شدید بارش ہو اور کوئی متبادل جگہ موجود نہ ہوتو اس صورت میں مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے۔
فتاویٰ شامی (226/2):
"إنما تكره في المسجد بلا عذر، فإن كان فلا، و من الأعذار المطر كما في الخانية و الاعتكاف كما في المبسوط، كذا في الحلية وغيرها."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

