بکری کو لقوہ کے علاج کے لیے شراب پلانا
سوال
بکری کو لقوہ کے علاج کے لیے شراب پلا سکتے ہیں؟
جواب
بکری کو لقوہ کے علاج کے لیے شراب پلانا جائز نہیں ہے، جانور تو اَحکام کا مکلف نہیں ہے، لیکن جانور کو شراب پلانا انسان کا عمل ہے، اور انسان چوں کہ مکلف ہے؛ لہٰذا اس کے لیے بکری کو شراب پلانا جائز نہیں ہوگا۔ اگر کسی نے پلائی تو وبال اسی پر ہوگا۔
الفتاوى الهندية (355/5):
"و لايجوز أن يداوي بالخمر جرحًا أو دبر دابة و لا أن يسقي ذميًّا و لا أن يسقي صبيًّا للتداوي و الوبال على من سقاه، كذا في الهداية."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

