کاروبار میں برکت کا وظیفہ
سوال
میرا اپنا سبزی کا کاروبار ہے، شکر ہے، لیکن کوئی بچت نہیں ہوتی، مال خراب بھی نہیں ہوتا!
جواب
آپ کا مقصد کاروبار میں برکت کا وظیفہ معلوم کرنا ہے تو یہ آیت صبح کو ستر مرتبہ پڑھا کریں :
اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشوری: ۱۹)
حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔
(معارف القرآن:جلد ۷ صفحہ ۶۸۷)
فقط واللہ اعلم
نوٹ: اور اگر کوئی اورسوال ہے تووضاحت سے پوچھیں۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

