بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انٹرنیٹ کے کنکشن لگوانا یا نیٹ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرکے نفع حاصل کرنا

سوال

 انٹر نیٹ کےکاروبار کاکیا حکم ہے؟  انٹر نیٹ کے کنکشن لوگوں کے گھروں میں لگانا اور انٹر نیٹ کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنا اور ان سے منافع حاصل کرنے کا حکم شرعی حکم کیا ہے؟  تفصیلات سے آگاہ فرمائیں !

جواب

انٹرنیٹ کا  کاروبار ( لوگوں کے گھروں میں کنکشن لگانا ، یا نیٹ کی کمپنی میں  حلال سرمایہ  کاری  کرکے نفع حاصل ) کرنے کی گنجائش ہے ؛ کیوں کہ انٹرنیٹ کا استعمال صحیح مقاصد کے لیے بھی ہوتاہے، کنکشن لے کر جو غلط استعمال کرے گا (فاعلِ مختار ہونے کی وجہ سے)  اس کے گناہ کا ذمہ دار وہ خود  ہوگا،   نیٹ  کمپنی یا کنکشن فراہم کرنے والے ادارے پر گناہ نہیں ہوگا ۔

" إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضیف الحکم إلی المباشر."

(الأشباه والنظائر۵۰۲جدید، شرح الحموي۴۰۴)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144206200066
تاریخ15-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں