عورت سے غلط تعلقات کے بعد اس کی بہن سے نکاح کرنا
سوال
زینب اور فاطمہ دو بہنیں ہیں، زید کا زینب سے تعلق رہا، لیکن دخول نہیں کیا، اب آیا زید کا نکاح فاطمہ سے جائز ہے؟
جواب
نامحرم سے تعلقات رکھنا، میل جول، اور شرعی ضرورت کے بغیر بات چیت کرنا یا ہنسی مذاق وغیرہ کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، لہذا زید نے زینب سے جو نازیبا حرکات کیں اس پر توبہ واستغفار کرنا لازم ہے، تاہم زید کے لیے زینب کی بہن فاطمہ سے نکاح جائز ہے، فاطمہ اس کے لیے حرام نہیں ہوئی۔
"فتاوی شامی" میں ہے:
"وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته''۔
''(قوله: وفي الخلاصة إلخ) هذا محترز التقييد بالأصول والفروع، وقوله: لايحرم أي لاتثبت حرمة المصاهرة."
(3/ 34، کتاب النکاح، فصل في المحرمات، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

