پی ایف فنڈ پر زکات کا حکم
سوال
PF فنڈ جو ملازم کو کمپنی چھوڑنے پر ملتا ہے، لیکن ابھی تک وہ ملا نہیں کمپنی ہی کے پاس ہی ہے، کیا اس پر زکات ہو گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں پی ایف فنڈ جب تک کمپنی کے پاس ہے ، اس پر اجیر ( ملازم) کی ملکیت نہیں ہوتی، صرف استحقاق ملک ہوتا ہے، لہٰذا اس پر زکاۃ فرض نہیں ، وصول ہونے کے بعد بھی اس پر گزشتہ زمانے کی زکاۃ فرض نہیں ہے۔ البتہ وصول ہونے کے بعد سے سے اس کی زکاۃ کا حساب کیا جائے گا، اور صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں سال پورا ہونے پر زکات لازم ہو گی ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

