عقیقہ کے خراب گوشت کاحکم
سوال
میں نے اپنی بیٹی کا عقیقہ کیا اور اعزہ او اقارب کی دعوت کی، کچھ کچا گوشت فریزر میں رکھا اپنی فیملی کے لیے جو کہ خراب ہوگیا ہے، اس کا کیا کیا جائے؟ اور کیا صدقہ کیا جائے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ گوشت جانوروں (کتوں بلیوں وغیرہ) کو کھلادیا جائے، اور اگر جانوروں کے لیے بھی مضر ہو تو اسے پھینک دیا جائے۔ اس کے بدلے کوئی چیز صدقہ کرنا لازم نہیں ہے، عقیقہ ادا ہو چکا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205201606
تاریخ14-01-2021

