بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صحن میں موجود پھل دار درخت پر عشر کاحکم

سوال

اگر کسی شخص کے گھر کے صحن میں پھلوں کے درخت ہوں تو  اس  پر زکات  واجب ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں گھر  کے صحن میں  موجود   پھل دار  درخت پر عشر واجب نہیں ہے۔ 

چنانچہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو كان في دار رجل شجرة مثمرة لا عشر فيها، كذا في شرح المجمع لابن الملك."

(کتاب الزکاۃ، الباب السادس في زكاة الزرع والثمار، ج: 1، صفحہ: 186، ط: دار الفکر) 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201588
تاریخ14-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں