کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال
کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
سگریٹ اور نسوار سے وضو تو نہیں ٹوٹتا، البتہ بدبودار چیزوں کے استعمال کے بعد نماز پڑھنے کی کراہت کے سلسلے میں احادیث وارد ہوئی ہیں۔ اس لیے منہ اچھی طرح دھو لینا چاہیے؛ تاکہ بدبو زائل ہوجائے۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ سگریٹ پینا ناجائز تو نہیں ہے، لیکن صلحاء و شرفاء کا معمول نہیں ہے، اس لیے اسے ترک کردینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205201574
تاریخ14-01-2021

