بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا ہر نماز کے وقت پچھلے وقت کی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال

کیا  ہر نماز کے  وقت  پچھلی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

ہر  نماز کے وقت میں قضا  شدہ نمازوں میں سے نمازیں پڑھی جا سکتی ہیں، لیکن فجر اور عصر کی نماز کے بعد   چوں کہ سنتیں اور نوافل نہیں ہوتیں،  اس لیے ان نمازوں کے بعد اگر قضا  نمازیں ادا کرنی ہوں تو تنہائی میں قضا  نمازیں ادا کریں، تاکہ لوگوں کے سامنے نماز کے ترک کا اظہار نہ ہو۔

اسی طرح اگر کسی شخص کی ایک وقت کی کوئی نماز قضا  ہو گئی ہو تو   وقتی نماز کے ساتھ اُس سے پہلے والے وقت کی نماز بھی قضا  کی جا سکتی ہے۔

بس ملحوظ رہے کہ  طلوعِ آفتاب، عین زوالِ آفتاب اور عصر کی نماز کا آخری وقت جب سورج زردی مائل ہوجاتا ہے، اُس وقت سے لے کر غروبِ آفتاب کے  دوران قضا نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں۔ اسی طرح یہ بھی یاد رہے کہ اگر قضا نمازوں کی تعداد چھ سے کم ہو تو وقتی نماز سے پہلے ان کی قضا ضروری ہوگی، الا یہ وقتی نماز کا وقت کم ہو، یا قضا نماز بھول کر وقتی نماز ادا کرلے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص: 97)

"وجميع أوقات العمر وقت القضاء إلا الثلاثة المنهية."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201519
تاریخ13-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں