کیا ڈکار شیطان کی طرف سے ہوتی ہے؟
سوال
کیا ڈکار ، جمائی کی طرح شیطان کی طرف سے ہوتی ہے ؟ اور اس پر کیا پڑھنا چاہیے؟
جواب
ڈکار کے شیطان کی جانب سے ہونے کا کوئی ثبوت ہمیں نہیں ملا، بلکہ عام طور سانس کی یہ آواز پیٹ کے بھرے ہوئے ہونے کی بنا پر خارج ہوتی ہے، نیز اس موقع پر کسی خاص ذکر کا ثبوت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ملتا، حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے ڈکار لی تو آپ نے زیادہ کھانے پر اسے تنبیہ فرمائی، لیکن کسی ذکر کی تلقین نہیں فرمائی۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

