آج کل کی مشین سے مونچھیں کاٹنا
سوال
بالوں کے لیے آج کل جو مشینیں استعمال ہوتی ہیں آیاوہ مونڈنے کے زمرے میں آتی ہیں یا کترنے کے ؟ کیوں کہ میں وہ مونچھوں کے لیے استعمال کرتا ہوں!
جواب
صورتِ مسئولہ میں جو مشین بالوں کو جڑ سے کاٹ دے، اسے مونڈنے کے زمرے میں شمار کیا جائے گا، مثلاً ٹریمر یا شیور اور جو مشین بالوں کو جڑ سے نہ کاٹے، وہ کترنے کے زمرے میں شمار کیا جائے گا ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205201411
تاریخ12-01-2021

