بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 جُمادى الأولى 1448ھ 18 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں امامت کے لیے نیت کے الفاظ کیا ہیں؟

سوال

اگر کوئی شخص جماعت کی امامت کرا رہا ہو تو نماز کی نیت  کیسے کرے؟ 

جواب

واضح رہے کہ نیت دل کے ارادہ کا نام ہے، زبان سے مخصوص الفاظ کے ساتھ نماز اور امامت کی نیت کرنا نہ فرض ہے نہ واجب اور نہ ہی سنت، لہذا جماعت شروع کرنے اور امامت کی نیت سے قدم اٹھانا ہی نیت کے لیے کافی ہے، تکبیر کہنے سے پہلے صف میں کھڑے ہوکر زبان سے نیت کرنے کی، نیز مستقل طور پر امامت کے الفاظ کہنے کی  شرعاً ضرورت نہیں، اور اگر کوئی کرلیتاہے تو اس میں حرج بھی نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201387
تاریخ11-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں