بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تین بھائیوں اور چار بہنوں میں جائیداد کی تقسیم کا طریقہ

سوال

بھائیوں 3 اور 4 بہنوں میں جائیداد کی تقسیم کا  شرعی طریقہ کا معلوم کرنا ہے؟

جواب

تین بھائیوں اور چار بہنوں میں جائیداد  کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار  یہ ہے کہ کل جائیداد کو   10 حصوں میں تقسیم کر کے  ہر ایک  بھائی کو دو حصے اور  ہر ایک  بہن کو  ایک  حصہ ملے گا۔

یعنی: فیصد کے اعتبار سے 100 روپے میں سے 20 فیصد  ہر ایک بھائی  کو، اور  10 فیصد ہربہن کو ملے گا۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: یہ تقسیم اس صورت میں ہے، جب بیوہ اور والدین میں سے کوئی حیات نہ ہو۔

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201284
تاریخ09-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں