محکمہ کی اجازت سے جنگل کی لکڑیاں استعمال کرنا
سوال
سرکاری جنگل سے خشک لکڑیاں کاٹ کر جلا سکتے ہیں عملے کی اجازت سے یا نہیں؟
جواب
محکمہ جنگلات سے (با اختیار افسران کی) اجازت کے بعد جنگلات کی خشک لکڑیاں کاٹ کر استعمال میں لا سکتے ہیں، عام ملازمین کی اجازت معتبر نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205201278
تاریخ09-01-2021

