خانہ کعبہ کی چھت کو کیا کہا جاتا ہے؟
سوال
کعبہ کی چھت کو کیا کہا جاتا ہے؟
جواب
خانہ کعبہ کی چھت کا کوئی خاص نام کتابوں میں نہیں ملتا، خانہ کعبہ کی چھت کو ’’خانہ کعبہ کی چھت ‘‘ ہی کہا جاتا ہے ،اور عربی زبان میں اسے "ظھر بیت اللہ" (یہ الفاظ بعض احادیث میں ذکر ہیں ) اور "سقفُ بیتِ اللہ" وغیرہ کہا جاتا ہے۔
وفي سنن الترمذي :
"عن ابن عمر: أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى أن يصلى في سبعة مواطن: في المزبلة والمجزرة والمقبرة وقارعة الطريق وفي الحمام و [ في ] معاطن الإبل وفوق [ ظهر ] بيت الله." (2/ 177)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

