نقلی نوٹ استعمال کرنا
سوال
نقلی پیسوں کا نوٹ اگر کوئی کسٹمر ہمیں دے دے تو کیا اس کا استعمال کرنا جائز ہے شریعت کے مطابق ؟
جواب
اگر کوئی کسٹمر آپ کو نقلی نوٹ دے دے تو اس نوٹ کا استعمال کرنا اور اس نوٹ کو کسی دوسرے شخص کو دینا جعل سازی، دھوکا اور فراڈ ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے، اگر آپ کو کسی نے جعلی نوٹ دے کر دھوکا دیا ہے تو اس بنا پر شرعاً آپ کے لیے کسی اور کو دھوکا دینا جائز نہیں ہو گا۔
حدیث شریف میں ہے:
"وعن أبي أمامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ((يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة والكذب))." ( مسند أحمد )
ترجمہ: مومن ہر خصلت پر ڈھل سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ نیز ایک اور موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو ہمیں (یعنی مسلمانوں کو) دھوکا دے وہ ہم میں سے نہیں ہے"۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

