داڑھی کی شرعی لمبائی کیا ہونا چاہیے؟
سوال
داڑھی کی شرعی لمبائی کیا ہونا چاہیے؟
جواب
داڑھی کی لمبائی ایک مشت ہونا چاہیے، اس سے زائد بال ہوں تو ایک مشت کی حد تک اس کو کاٹ سکتے ہیں، داڑھی کے بارے میں یہی معمول آں حضرت ﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔
ترمذی شریف میں ہے:
"أَنَّ النَّبِيَ صلی الله عليه وآله وسلم کَانَ يَأْخُذُ مِنْ لِحْيَتِهِ مِنْ عَرْضِهَا وَطُولِهَا."
(ترمذی، السنن، 5: 94، رقم: 2762، بيروت: دار إحياء التراث العربي)
ترجمہ: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی داڑھی مبارک لمبائی اور چوڑائی میں کم کرتے تھے۔‘‘
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

