بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بہنوئی کی دوسری اولاد سے نکاح کا حکم

سوال

زید نے شازیہ سے شادی کی جس سے اس کے دو بچے پیدا ہوگئے، ایک کا نام زاہد ہے تو دوسرے کا نام عمر ہے، پھر کچھ عرصہ بعد زید نے فاطمہ سے دوسری شادی کی اور اس سے بھی اس کے دو بچیاں پیدا ہوگئیں ایک کا نام زینب ہے دوسری کا نام صائمہ ہے کیا زینب کا نکاح عمر کے ماموں کے ساتھ جائز ہے کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زینب کا نکاح عمر کے ماموں کے ساتھ جائز ہے کیوں کہ ان کا آپس میں کوئی محرم کا رشتہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201129
تاریخ06-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں