بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد فوزان نام رکھنا

سوال

کیا "محمد فوزان خان" نام رکھنا ٹھیک ہے؟ مہربانی فرما کر "فوزان" کا لغوی معنی بھی بتادیجیے!

جواب

"فوز" بمعنی: مقصد کے حصول میں کامیاب ہونا، اچھی چیز حاصل کرلینا، پالینا۔

"فوزان" کا معنٰی ہے: کامیاب شخص۔ لہٰذا ’’محمد فوزان خان‘‘ نام رکھنا درست ہے۔

القاموس الوحید میں ہے: 

"فاز فلان بالخیر فوزًا ومفازًا ومفازۃً: اچھی چیز حاصل کرلینا، پالینا، حصول میں کامیاب ہونا۔" (ص: ۱۲۶۰ ط: ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201115
تاریخ06-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں