گائے، بکرا اور مرغی کی وزن کرکے خرید وفروخت
سوال
زندہ جانور مثلاً گائے، بکرا، مرغی وغیرہ وزن کرکے بیچنا کیسا ہے؟
جواب
موجودہ دور میں بہت سی جگہوں میں یہ رواج ہے کہ جانوروں کو وزن کرکے فروخت کرتے ہیں، اگر یہ خرید فروخت باہمی رضامندی سے ہو اور جانور کا گوشت وزن کرکے نقد رقم یا غیر جنس کے عوض خریدا جائے تو یہ جائز ہے۔ (قربانی کے مسائل کاانسائیکلوپیڈیا، ص: 175) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205201090
تاریخ05-01-2021

