سونے کی انگوٹھی میں ہیرا لگا ہو تو اس کی زکوۃ کا حکم
سوال
سونے کی انگوٹھی میں ہیرا لگایا گیا تو زکات صرف سونے کی دی جائے گی یا اس میں ہیرے کی قیمت بھی شامل کی جائے گی؟
جواب
واضح رہے کہ زکات کا وجوب سونا، چاندی، نقدی اور مالِ تجارت پر ہوتا ہے، قیمتی پتھروں، ہیروں اور جواہرات پر زکات لازم نہیں ہوتی، البتہ اگر ان قیمتی پتھروں کی تجارت مقصود ہو تو مالِ تجارت میں شامل کرکے مالِ تجارت کے ساتھ ان کا حساب کیا جائے گا، لہذا اگر کسی سونے کی انگوٹھی میں ہیرا جڑا ہو تو زکات کا حساب صرف سونے کی مقدار میں کیا جائے گا، ہیرے کو زکات میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
الفتاوى الهندية (1/ 180):
"و أما اليواقيت واللآلئ والجواهر فلا زكاة فيها، وإن كانت حليًّا إلا أن تكون للتجارة، كذا في الجوهرة النيرة."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

