بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اِلسا اور منہا نام رکھنا

سوال

"اِلسا"  اور "منہا"  کیسے نام ہیں ؟ 

جواب

"اِلسا"  (Elsa)   در حقیقت یورپی ممالک کی کسی  زبان کا لفظ ہے،  اس کی اصل  Elisabeth ہے، اس کا مخفف  "اِلسا"  ہے، اس کے معنیٰ خدا کے ساتھ وعدہ کرنے کے آتے ہیں،  بہتر ہو گا کہ اس نام کے بجائے صحابیات کے ناموں پر یا عربی زبان کا اچھے معنی والا کوئی نام رکھا جائے۔

’’منہا‘‘ نام کا درست تلفظ ’’منحہ‘‘(مِنْحَه) ہے، اس لیے ’’منہا‘‘ نام رکھنے کے  بجائے ’’منحہ‘‘ نام رکھ لیا جائے، ’’مِنحہ‘‘  کے معنی گفٹ، تحفہ کے ہیں۔

 ’’المعجم الوسیط‘‘  میں ہے:

"المنحة: العطية". ( ۲ / ۸۸۸، دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201052
تاریخ05-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں