بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صفر کے مہینے میں سورہ مزمل پڑھنا

سوال

کیا صفر کے مہینے میں سورہ مزمل پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

صفر  یا اس کے علاوہ کسی بھی مہینے میں  سورہ مزمل پڑھنا ضروری نہیں ہے،  اگر صفر کے مہینے میں نحوست، بیماری یا رکاوٹ کا تصور رکھ کر سورۂ مزمل پڑھی جائے تو یہ درست نہیں ہے، اگر ویسے ہی تلاوت کرنی ہو، یا کسی جائز مقصد کے لیے کوئی وظیفہ کرنا ہو تو کسی بھی مہینے میں سورہ مزمل پڑھی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205201035
تاریخ04-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں