تصویر رحمت کے فرشتوں کے لیے مانع
سوال
کیا جس گھر میں تصویریں ہوں وہاں رحمت کےفرشتےنہیں آ تے، وضاحت کردیں!
جواب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر میں (ذی روح کی) تصاویر یا کتا ہو، اس میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے ؛ چناں چہ حدیث شریف میں ہے:
"عن أبي طلحة قال: قال النبي صلی الله علیه و سلم: لاتدخل الملائکة بیتاً فیه کلب و لاتصاویر". متفق علیه."
(مشکاۃ: ۳۸۵، باب التصاویر، ط: قدیمی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205201017
تاریخ04-01-2021

