مرزائی کو کھانا کھلانا
سوال
مرزائی کو کھانا کھلانا کیسا ہے؟
جواب
مرزائی کو کھانا کھلانا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ ان لوگوں سے (جب تک وہ ختمِ نبوت کے عقیدے پر ایمان قبول کرکے مرزا غلام احمد قادیانی سے بالکلیہ براءت نہ کرلیں) ہر قسم کا تعلق ختم کرنا ضروری ہے۔
مفتی اعظم ہندمفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
’’ اگردین کوفتنے سے محفوظ رکھناچاہتے ہو تو (قادیانیوں سے )قطع تعلق کرلیناچاہیے،ان سے رشتہ ناتاکرنا، ان کے ساتھ خلط ملط رکھناجس کادین اورعقائدپراثرپڑے ناجائزہے ۔۔۔ اورقادیانیوں کے ساتھ کھاناپینارکھناخطرناک ہے۔‘‘ (1/325،دارالاشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

