سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
سوال
منیرہ کا دودھ شمیمہ نے پیا ہے، کیا شمیمہ کا چھوٹا بھائی منیرہ کی چھوٹی لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
سگی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح چوں کہ جائز ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں شمیمہ کے چھوٹے بھائی کا نکاح منیرہ کی چھوٹی بیٹی سے جائز ہوگا، بشرطیکہ ان دونوں کے درمیان محرمیت کا کوئی اور رشتہ نہ ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي."
( كِتَابُ الرَّضَاعِ، ١ / ٣٤٣، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

