جنبی کے کسی سے بات کرنے سے دوسرے شخص پر غسل واجب نہیں ہوتا
سوال
اگر کسی شخص پر غسل واجب ہو جائے اور غسل کرنے اور اپنے آپ کو پاک کرنے سےپہلے وہ کسی دوسرے شخص سے بات کر لیتا ہے تو کیا اس صورت میں اگلے شخص پر بھی غسل کرنا واجب ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ جنبی نے کسی پاک شخص سے بات کی یا اس سے ہاتھ ملایا یا اس کا جسم پاک شخص سے مسّ ہوا، تو دوسرے شخص پر غسل واجب نہیں ہوگا۔ فقط واللہ علم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200953
تاریخ04-01-2021

