عدت مکمل ہونے پر کھانا کھلانے کا حکم
سوال
عدت پوری ہونے کے بعد کھانا کھلانا کیسا ہے؟
جواب
عدت کی تکمیل پر کوئی خاص عمل دعوت کرنا یا معتدہ کو تحائف دینا از روئے شرع لازم نہیں، بلکہ مباح عمل ہے، پس اگر کوئی خوشی سے تحفہ دے یا دعوت کرے تو حرج نہیں، تاہم اگر اس عمل کو لازمی سمجھا جائے یا اس کا رواج ہو تو ایسا رواج واجب الترک ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200922
تاریخ03-01-2021

