غیر مقلدین راہ حق سے ہٹے ہوئے ہیں
سوال
کیا غیر مقلدین حق پر ہیں؟
جواب
غیر مقلدین (جو خود کو اہلِ حدیث کہلواتے ہیں) کے بارے میں ہمارے اکابر کی رائے یہ ہے کہ اس طبقے کے افراد جادہٴ حق سے ہٹے ہوئے ہیں اور ان کے اَفکار و نظریات دوسروں کے لیے بھی گم راہی کا سبب بنتے ہیں، اس لیے اَفکار و نظریات اور مسائلِ شرعیہ میں ایسے افراد کی اقتدا اور ان کی طرف رجوع سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں: "مجموعہ مقالات"، امیر الہند مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ، مطبوعہ:ادارہ تالیفات اشرفیہ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

