سیونگ اکاؤنٹ سےحاصل شدہ نفع سے قرض ادا کرنے کا حکم
سوال
ایک صاحب نے کہا کہ سیونگ اکاؤنٹ پہ آنے والا منافع سود ہے، لیکن اگر کسی شخص پر قرضہ ہو تو اس کے قرضے کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ کیا یہ بات ٹھیک ہے؟
جواب
کسی بھی بینک میں سیونگ اکاؤ نٹ کھلوانا اور اس سے منافع حاصل کرنا جائز نہیں، منافع کے نام سے ملنے والی اس رقم سے قرض ادا کرنا بھی جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200887
تاریخ02-01-2021

