مِناہل نام رکھنا؟
سوال
مناہل نام رکھنا کیسا ہے، م کے نیچے زیر سے Minahil؟
جواب
مِنَاھِل: میم کے زیر کے ساتھ عربی زبان میں نہیں آتا، اردو میں اس کو میم کے زیر کے ساتھ پڑھا جاسکتا ہے۔ اصل میں "مَنَاھِل": (میم کے زبر کے ساتھ): عربی زبان کا لفظ ہے، یہ منہل کی جمع ہے۔ منہل کا معنی ہے: پانی کا گھاٹ، چشمۂ آب، جنگل میں مسافروں کی منزل، پڑاؤ۔ (القاموس الوحید: باب الہاء (ص:۱۷۱۸)،ط۔ ادارہ اسلامیات)۔
مَنَاہل کا معنی ہوگا: پانی کے گھاٹ، پانی کے چشمے، مسافروں کے ٹھہرنے کی جگہیں۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

