منہا نام رکھنا
سوال
مَنہا نام کے کیا معنی ہیں؟
جواب
’’منہا‘‘ نام درست نہیں ہے، اس کا درست تلفظ ’’منحہ‘‘ (مِنْحَه یعنی م کے نیچے زیر، ن ساکن، ح پر زبر) ہے، جس کے معنی تحفہ، عطیہ کے ہیں، اس لیے ’’منہا‘‘ نام رکھنے کے بجائے ’’منحہ‘‘ نام رکھ لیا جائے۔
’’المعجم الوسیط‘‘ میں ہے:
"المنحة: العطية". ( ۲ / ۸۸۸، دار الدعوة) فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200860
تاریخ02-01-2021

