بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز کی نیت کیا ہے؟

سوال

نماز کی نیت کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نیت دل کے ارادہ کا نام ہے، زبان سے مخصوص الفاظ کے ساتھ نماز کی نیت کرنا نہ فرض ہے نہ واجب اور نہ ہی سنت، لہذا دل میں ارادہ کرلینا  ہی نیت کے لیے کافی ہے، تکبیر کہنے سے پہلے صف میں کھڑے ہوکر زبان سے نیت کرنے کی شرعاً ضرورت نہیں، اور اگر کوئی کرلیتاہے تو اس میں حرج بھی نہیں ہے، ہاں جس شخص کا دلی ارادہ الفاظ کہے بغیر مجتمع نہ ہوتا ہو، اس کے لیے الفاظ سے نیت کرنا مستحب ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200834
تاریخ02-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں