چمڑے کے موزوں کے اندر اگر نائلون کے موزے پہنے ہوں تو مسح کا کیا حکم ہوگا؟
سوال
چمڑے کے موزوں کے اندر اگر نائیلو ن کے موزے پہنے ہوئے ہوں تو کیا چمڑے کے موزوں پر مسح کرنا جائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں با وضو ہوکر جس شخص نے چمڑے کے موزے پہن لیے ہوں اس کے لیے از روئے شرع مقررہ وقت میں مسح کرنا جائز ہوگا، خواہ چمڑے کے موزوں کے اندر نائلون یا کاٹن وغیرہ کے موزے پہنے ہوں یا نہ پہنے ہوں، بہر صورت مسح کے حکم میں کوئی فرق نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200819
تاریخ01-01-2021

