بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد سے بال اٹھانے پر فضیلت سے متعلق ایک روایت کی تحقیق

سوال

مسجد سے ایک بال اٹھانا ایسا ہے جیسے مرا ہوا گدھا کسی نے اُٹھا کر باہر گرا دیا ہو،ایسی کوئی حدیث ہے؟

جواب

سوال میں آپ نے جو الفاظ ذکر کیے ہیں ،کتبِ احادیث میں تلاش کے باوجود ان الفاظ  کے ساتھ ہمیں کوئی روایت نہیں مل سکی، لہذا جب تک کسی معتبر سند کے ساتھ اس کا حدیث ہونا معلوم نہ ہوجائے اِسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیاجائے۔

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200807
تاریخ01-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں