بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آندھی اور طوفان میں حضور کا ابو جہل کے دروازے پرجانا، واقعہ کی تحقیق

سوال

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا آندھی اورطوفان کے وقت ابوجہل کے دروازے پر جانا،یہ واقعہ بہت مشہور ہے،کیایہ حدیث  سے ثابت ہے؟

جواب

حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں ایسا کوئی واقعہ نہیں ملا،لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کاثبوت نہ مل جائے،  اِسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیا جا ئے۔

فقط والله أعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200798
تاریخ01-01-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں