بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن مجید پڑھنے میں وضو کا حکم

سوال

قرآنِ  پاک سے تلاوت کرنے سے پہلے وضو لازم ہے۔ تو کیا موبائل فون سے تلاوت کرنے کے لیے موبائل کو ہاتھ میں پکڑنے سے پہلے وضو لازم ہے؟

جواب

موبائل میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ تلاوت کے دوران اسکرین پر  آیات  قرآنی ظاہر ہونے کی صورت میں اسکرین چھونے کے لیے با وضو ہونا ضروری ہوگا، بغیر وضو چھونے کی اجازت نہ ہوگی، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں  کو چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری نہیں۔

  مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

کیا موبائل میں قرآن مجید رکھ سکتے ہیں؟

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200776
تاریخ31-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں