بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت کے بعد عورت کا میکے جانا

سوال

عدت کے بعد عورت کا میکے جانا ضروری  ہے؟  میکے سے بھائی آ کر لے کر جائے، یہ رسم کیسی ہے؟

جواب

عدت کی تکمیل پر کوئی خاص عمل مثلاً  میکے جانا، دعوت کرنا یا معتدہ کو تحائف دینا  از  روئے شرع لازم نہیں،  بلکہ مباح عمل ہے،  پس اگر  کوئی بھائی اپنی بہن کو اُس کی عدت کے ختم ہونے پر میکے لے کر جائے تو اس میں حرج نہیں، تاہم اگر اس عمل کو لازمی سمجھا جائے یا اس کا رواج ہو تو ایسا رواج واجب الترک ہوگا، باقی اگر طلاق کی عدت مکمل ہو اور عورت کی ذاتی رہائش گاہ نہ ہو تو اسے شوہر کے گھر سے میکے ہی منتقل ہوجانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200697
تاریخ30-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں