بے نمازی مرغی فروش سے مرغی خریدنے کا حکم
سوال
کیا ہم ایسے مرغی فروش سے مرغی خرید سکتے ہیں جو نماز نہ پڑھتا ہو؟
جواب
بے نمازی مرغی فروش اگر اللہ کا نام لے کر شرعی طریقہ سے مرغی کو ذبح کر کے بیچتا ہو تو اس سے مرغی خریدنے کی گنجائش ہے، البتہ اگر قریب میں کوئی نمازی، دین دار مرغی فروش موجود ہو تو اس سے خریداری کو ترجیح دینی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200692
تاریخ30-12-2020

