بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دو لاکھ مہر میں ملے ہوں تو زکاۃ کا حکم

سوال

اگر کسی کا مہر دو لاکھ روپے ہو،  ڈیڑھ لاکھ کا زیور ہو اور پچاس ہزار کسی کے پاس امانت رکھے ہوں تو زکاۃ کا بقیہ حکم رہے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زیور کی موجودہ قیمت اور پچاس ہزار روپے  پر زکاۃ کا سال مکمل ہونے کے بعد زکاۃ کی ادائیگی لازم ہے۔ نیز اس کے علاوہ سونا، چاندی، نقد یا سامانِ تجارت ہو تو اس کا حساب بھی اس کے ساتھ کیا جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 259):

"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه."

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200649
تاریخ30-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں