بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کراچی میں 2:30 بجے ظہر پڑھنا

سوال

میں سکول میں جاب کرتی ہوں اور سکول سے آتے 2:30 بج جاتے ہیں اور میں ظہر کی نماز ادا کرتی ہوں تو پورے تین بجے چکے ہوتے ہیں، کیا میری نماز قبول ہو جاتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کی رہائش کراچی میں ہے تو آپ کی نماز ہوجاتی ہے؛ کیوں کہ مذکورہ وقت ظہر کی نماز کا وقت ہے۔کراچی کے علاوہ کسی شہر کی رہائش ہونے کی صورت میں شہر کی وضاحت کرکے سوال کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144205200645
تاریخ30-12-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں