’’رَوِش‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال
’’رَوِش‘‘ نام کا مطلب کیا ہے اور کیا یہ اسلامی نام ہے؟
جواب
’’رَوِش‘‘ (’راء‘ کے زبر اور ’واو‘ کے زیر کے ساتھ) کا مطلب ’’طور، طریقہ اور ڈھنگ‘‘ ہے۔ (فیروز اللغات)
’’رَوِش‘‘ نام رکھنا جائز تو ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ لڑکی کا نام صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144205200638
تاریخ29-12-2020

