اگر میں نے تم سے صحبت کی تو جیسے اپنی ماں سے کی
سوال
اگر بیوی کو جھگڑے میں کہہ دیا کہ اگر میں نے تم سے صحبت کی تو جیسے اپنی ماں سے کی۔ اس صورت میں فقہاءِ حنفیہ کے نزدیک شرعًا کیا حکم ہے؟ کیا طلاق ہوگی یا نہیں؟
جواب
یہ کلام مہمل اور بے ہودہ ہے، اس سے نہ طلاق واقع ہوتی ہے اور نہ ظہارہوتا ہے۔ البتہ اس طرح کے کلام سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ( کفایت المفتی 6/441دارالاشاعت)
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"لو قال : إن وطئتك وطئت أمي فلا شيء عليه، كذا في غاية السروجي".
(الفصل التاسع في الظهار، 1/507 مکتبه رشیدیه کوئٹہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

